12 مئی ، 2024
لاہور میں روٹی کی قیمت تو ایک روپے کمی کے ساتھ 15 روپے پر آ گئی لیکن نان بائیوں نے نان کی قیمت 5 روپے بڑھا کر 25 روپے کردی۔
پنجاب حکومت کی ہدایت پر تندور مالکان نے لاہور میں روٹی کی قیمت 16 روپے سے کم کر کے 15 کردی لیکن ساتھ ہی نان کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کردی گئی ہے۔
نان بائیوں کے مطابق گیس اور بجلی مہنگی ہے جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار من مانی کررہے ہیں،گزشتہ روز نان 20 کا تھا آج 25 کا ہے، روٹی سستی ہوئی ہے مگر وزن کم ہے۔
دوسری جانب مرغی کی قیمت میں کمی بھی2 دن برقرار رہ سکی، 2 روز بعد ہی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ کردیا گیا اور گوشت 437 سے بڑھ کر 477 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔