LIVE

کراچی: خواتین سے لوٹ مار کرنیوالے میاں بیوی گرفتار، چھینے گئے درجنوں پرس برآمد

قمر علی مستوئی
May 26, 2024
 

پولیس کے مطابق گرفتار میاں بیوی سے چھینے گئے 76پرس اور پستول ملی ہے__فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے لانڈھی میں پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سےلوٹ مار کے الزام میں میاں بیوی کو  گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار میاں بیوی سے چھینے گئے 76پرس اور پستول بھی برآمد کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ پلوشہ اور ملزم شہریار سے 4 موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار میاں بیوی کی لانڈھی میں ایک راہگیر خاتون سے لوٹ مار کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ملزم شہریار نے لانڈھی تھانے میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے روز گار چھن جانے کے بعد وارداتیں شروع کی تھیں۔

ملزم نے بتایا کہ اس کے ساتھ وارداتوں میں اس کی بیوی نہیں بلکہ صائمہ نامی لڑکی ملوث تھی، اس کام کا انجام برا تھا اس لیے آج وہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔

تاہم پولیس گرفتار میاں بیوی سے مزید تفتیش کررہی ہے۔