LIVE

وزیراعظم کا پبلک ورکس محکمہ فوری ختم کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
June 30, 2024
 

ملکی خزانےکو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے: شہباز شریف۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے پبلک ورکس محکمہ (پی ڈبلیو ڈی) کو فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے محمکے کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی خزانےکو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبے متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں سے مکمل کروائے جائیں گے، سرکاری تعمیر و مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ جان جوکھوں کا کام ہے، ایک طرف عالمی مالیاتی ادارے کا دباؤ ہے تو دوسری جانب عوامی توقعات، مالیاتی فنڈ زراعت اور کھاد پر ٹیکس لگانے کا کہہ رہا تھا،  مسلسل مذاکرات اوربحث کے ذریعے عوام کو مزید ٹیکسوں سے محفوظ رکھا، آئی ایم ایف کو  ان معاملات پر  راضی کیا جو آسان نہ تھا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے معیشت صحیح ڈگر پر آگئی ہے اور دوست ممالک کے سرمایہ کاری کیلئے پیغامات آرہے ہیں، اب مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔