LIVE

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر کارپرفائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
June 20, 2024
 

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 10 میں ڈکیتی مزاحمت پر گاڑی پرفائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے گاڑی کو روکنے پر کار سوار نے گاڑی ملزمان پرچڑھا دی۔ 

گاڑی کی ٹکر سے ملزمان موٹر سائیکل سےگرے اور اٹھ کر گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے کار سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان نے گاڑی سے رقم کا تھیلا نکالا اور پیدل ہی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں زخمی افراد پیٹرول پمپ کےکیشیئر ہیں جو رقم جمع کروانے بینک جارہے تھے۔