LIVE

بیمار ہونے پر جنگلی چمپینزی اپنا علاج کیسے کرتے ہیں؟ تحقیق میں انکشاف

ویب ڈیسک
June 22, 2024
 

سائنسدانوں نے مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے جنگلات میں چیمپینزی کے بیمار یا زخمی ہونے کی صورت میں اپنا علاج کرنے پر تحقیق کی/ فوٹو بشکریہ بی بی سی

جنگلی چمپینزی بیمار ہونے پر جنگلات میں موجود مخصوص پودوں سے اپنا علاج کرتے ہیں۔

سائنسدانوں نے مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے جنگلات میں چمپینزی کے بیمار یا زخمی ہونے کی صورت میں اپنا علاج کرنے پر تحقیق کی ۔

سائنسدانوں کو تحقیق سے معلوم ہوا کہ چمپینزی اپنا علاج جنگلات میں موجود مخصوص پودوں سے کرتے ہیں۔

سائنسدانوں نے جنگلات سے ان پودے کے نمونے حاصل کیے اور دوران تحقیق پتا چلا کہ یہ پودے اینٹی بیکٹیریل اورسوزش سے لڑنے کی خصوصیات رکھتے ہیں۔

تحقیق کا مقصد

سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کو PLOS One جریدے میں شائع کیا ہے جس کا عنوان تھا کہ چمپینزی ہمیں نئی ادویات کے ڈھونڈنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

اسی حوالے سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک محقق نے کہا کہ ہم نے یوگنڈا کے سٹی پارک بڈونگو سینٹرل فاریسٹ ریزرو میں گزشتہ 4 سالوں کے دوران جنگلی چمپینزی کی دو مختلف نسلوں کا مشاہدہ کیا۔ 

محقق نے مزید کہا کہ ہم جنگل میں موجود ہر چیز کو میڈیکل خصوصات کیلئے جانچ نہیں کرسکتے تو کیوں نا ہم ایسے پودوں کی تحقیق کریں جن کو چمپینزی استعمال کررہے ہیں۔