LIVE

کیا تصویر لے رہی ہیں؟ دوران سماعت موبائل کی لائٹ جلنے پر چیف جسٹس خاتون پر برہم

ویب ڈیسک
June 24, 2024
 

چیف جسٹس نے خاتون سے سوال آپ کے ہاتھ میں کیا چیز ہے، کیا گرین چیز سے پکچر لے رہی ہیں؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران خاتون کے فون سےہری لائٹ جلنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  نے نوٹس لے لیا۔ 

عدالتی کمرے میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل کے دوران جب ایک خاتون کے فون سے ہری لائٹ جلی تو چیف جسٹس نے  قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا یہ پیچھے سے کون تصویر لے رہا تھا؟ یہ خاتون بیٹھی ہیں، کیا گرین چیز سے پکچر لے رہی ہیں؟ 

چیف جسٹس نے خاتون سے کہا کھڑی ہو جائیں!  آپ کے ہاتھ میں کیا چیز ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ان (خاتون) کے فون میں دیکھیے کیا کر رہی ہیں اور ہری لائٹ کیا تھی جو دیکھنے میں آئی؟

خیال رہے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 13 رکنی فل کورٹ بینچ کر  رہا ہے۔