LIVE

کیڑوں کی فوٹوگرافی کا مقابلہ 'کوکو' مکھیوں نے جیت لیا

ویب ڈیسک
June 25, 2024
 

فوٹو بشکریہ لیوک چیمبرز

رواں سال کیڑوں کی فوٹوگرافی کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا۔

Royal Entomological Society Insect Week کے زیر اہتمام یہ مقابلہ ہوا جس میں دنیا بھر کے فوٹو گرافرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اوپر تصویر میں نظر آنے والی 'کوکو' مکھیوں نے اس سال کی بہترین تصویر کا مقابلہ جیتا ہے۔

یہ تصویر انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر لیوک چیمبرز نے لی ہے جس میں دو 'کوکو' مکھیوں کو گھانس کے ایک پتے پر آمنے سامنے بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹوگرافر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ مکھیاں ایک ساتھ بیٹھی آرم کررہی ہیں اور یہ ایک بہتر تصویر ہے۔

فوٹو: ٹم جوناس

مقابلے میں دوسری پوزیشن ان سونڈیوں کی تصویر نے حاصل کی جو فوٹو گرافر ٹم جوناس نے لی۔

فوٹو جیمی اسمارٹ

مکھی کی یہ تصویر بھی مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہی۔

اس تصویر کا فوٹو گرافر ایک 8 سالہ بچہ جیمی اسمارٹ ہے جس نے اس تصویر کو اپنے باغیچے سے لیا، اس تصویر میں ایک بڑی مکھی چھوٹی مکھی کا شکار کررہی ہے۔ 

فوٹو گستاو پیرن مارک

18 سال سے کم عمر کی کیٹیگری  میں یہ تصویر سوڈان سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ فوٹو گرافر گستاو پیرن مارک نے لی۔

فوٹو تھامس رابرٹس

نارنجی رنگ کی تتلیوں کی یہ تصویر بھی ججز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس کے فوٹو گرافر تھامس رابرٹس ہیں۔