LIVE

وائلڈ لائف کی صحرائے چولستان میں کارروائی، ہرن کے غیرقانونی شکار پر 5 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
June 26, 2024
 

فوٹو: فائل

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صحرائے چولستان میں کارروائی کرتے ہوئے ہرن کا غیرقانونی شکار کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ہرن کے غیر قانونی شکار پر صحرائے چولستان سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے 4 ذبح شدہ ہرن اور 2 رائفلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف نے ہرن کے غیرقانونی شکار پر گرفتار ملزمان کی گاڑی بھی ضبط کرلی ہے۔