LIVE

نوشین شاہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کیوں کی؟

ویب ڈیسک
June 26, 2024
 

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عبایا پہنے سفر کرتے دیکھاجاسکتا ہے/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے ڈپریشن اور انزائٹی ( بے چینی )  میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عبایا پہنے سفر کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

اسکرین شاٹ 

اداکارہ نے ویڈیو اسٹوری کے ساتھ  ایک کیپشن بھی درج کیا جس میں انہوں  نے لکھا کہ ’ میں بے چینی اور ڈپریشن سے گزررہی ہوں، تمام فینز سے درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں ‘۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نوشین شاہ سے قبل بھی پاکستان کی کئی شوبز شخصٰیات ڈپریشن اور انزائٹی میں مبتلا رہنے کا انکشاف کرچکی ہیں۔

دوسری جانب ڈپریشن میں لڑنے والی بالی وڈ شخصیات میں  دپیکاپڈوکون، شاہ رخ خان، انوشکا شرما، ہریتھک روشن اور کرن جوہر سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔