LIVE

ملک کے بیشتر علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے

ویب ڈیسک
June 27, 2024
 

فوٹو: فائل

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی کا راج رہا۔

آج  جیکب آباد اور سبی 53 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر  رہے جبکہ  سکھر میں درجہ حرارت 52 اور سرگودھا، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں 49 ڈگری رہا۔

دادو اور تربت میں درجہ حرارت 48، جہلم اور حیدرآباد میں 46 جبکہ  ملتان، ٹھٹہ اور نوکنڈی میں 45 ڈگری رہا۔ 

ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان اور  اٹک میں درجہ حرارت 44، فیصل آباد میں 42، مٹھی اور گوادر میں 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں 38 ڈگری کی گرمی 41، پشاور میں 38 ڈگری کی گرمی 42 اور لاہور میں 35 ڈگری کی گرمی 39 ڈگری کی محسوس کی گئی ۔