LIVE

دو دن میں دوسرا استعفیٰ، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی پارٹی کی کور کمیٹی سے مستعفی

ویب ڈیسک
June 29, 2024
 

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے استعفیٰ کے بعد دو دن میں دوسرا استعفیٰ بھی سامنے آگیا ہے، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر بھی  مایوس ہوکر پارٹی کی کور کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔

اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی فیصلوں میں ان کا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی بانی چیئرمین تک ان کی رسائی ہے، صرف چند مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں، لیکن وہ لوگ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیتے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی سے ملنے کیلئے جانے والے لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں، ہمیں صرف یہ بتا دیا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی بانی چیئرمین کی ہے۔

جنید اکبر نے مزید کہا کہ بدقسمتی یہی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینیفشری یہی لوگ، ان کے خاندان کے افراد اور دوست ہیں۔

پی ٹی آئی  ایم این اے جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ان کا گھر ہے، وہ نہ کسی گروپ کا حصہ ہیں اور نہ بنیں گے۔