LIVE

امن مشنز کو دہشتگردوں، قبائلی دشمنیوں اور اپنی حفاظت کا چیلنج درپیش ہے: محسن نقوی

ویب ڈیسک
June 29, 2024
 

فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امن مشنز کو دہشتگردوں، قبائلی دشمنیوں اور اپنی حفاظت کا چیلنج درپیش ہے۔

اقوام متحدہ کےاجلاس سے اپنے خطاب میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دیرپا امن کیلئے کسی بھی نئی حکمت عملی میں اہم عوامل پر توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امن مشنز کے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ اور وسیع البنیاد غورکے مطالبے سے متفق ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اب تک 47 امن مشن میں پاکستان کے 2 لاکھ 30 ہزار فوجی شرکت کر چکے ہیں، امن مشن میں پاکستان کی دیرپا شراکت پر فخر ہے۔