LIVE

واٹس ایپ نے صارفین کو اپڈیٹ رکھنے کیلئے نئے فیچرکی آزمائش شروع کردی

ویب ڈیسک
June 29, 2024
 

نیا فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کے تازہ ترین بیٹا ورژن یا پھر کچھ بیٹا ٹیسٹرز صارفین کیلئے دستیاب ہے/ فائل فوٹو

واٹس ایپ جہاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے ایک مقبول میسجنگ ایپ ہے وہیں تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ کے حوالے سے بھی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

اگر آپ ایک اچھی کوالٹی کے اسمارٹ فون کے مالک ہیں تو کسی بھی تقریب کے اختتام پر فیملی کے لوگ یقیناً آپ سے بھی کہتے ہوں گے کہ آج کی تصویریں مجھے واٹس ایپ کردینا۔

حال ہی میں  واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ہائی ڈیفینیشن (HD) کے ساتھ میڈیا کے ڈیفالٹ معیار کے طور پر تصاویر بھیجنےکا فیچر متعارف کیا لیکن مسئلہ ابھی بھی یہ ہے کہ اگر صارف  کی  اپ لوڈ کی گئی فائلز  sending کے دوران  فیل ہوجائے یا پھر درمیان میں  کنیکٹویٹی pause آجائے تو واٹس ایپ  صارف کو ایپ کھولنے کی صورت ہی پتا چلتا ہے کہ اس کی بھیجی گئی تصاویر یا ویڈیوز  آگے نہیں  پہنچ سکی ہیں، ایپ نہ کھولنے تک صارف اس سے لاعلم رہتا ہےلیکن واٹس ایپ  اب اس مسئلے کے حل  کیلئے کام کررہا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے نوٹیفکیشن فیچر  پر کام کررہا ہے  جس کے ذریعے  اپ لوڈنگ رک جانے  پر  صارف کو واٹس ایپ کھولے بغیر نوٹیفکیشن کی صورت آگاہ کیا جائے گا جس میں بتایا جائے گا کہ  آپ کی  بھیجی جانے والی کون سی تصویر یا ویڈیو ز send ہونے سے رک گئی ہیں۔

نیا فیچر فی الحال  آئی او  ایس صارفین کے تازہ ترین بیٹا ورژن یا پھر کچھ بیٹا ٹیسٹرز  صارفین کیلئے دستیاب ہے لہٰذا امکان ہے آئندہ  ہفتوں میں نیا فیچر تمام  صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔