LIVE

کراچی: ضلع وسطی کے ماحولیاتی نمونے میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق

شوالہ اسلم
July 01, 2024
 

 اس سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 8 کیسز سامنے آچکے ہیں : ترجمان ای او سی/فوٹوفائل

کراچی کے ضلع وسطی کے ماحولیاتی نمونے میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

 ترجمان ای او سی  نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع وسطی کے حاجی مرید گوٹھ سے 6 جون کو  ماحولیاتی نمونہ  جمع کیا گیا تھا جس میں اب پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

 ای او سی کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع وسطی سے اس سال یہ پولیو وائرس کا چھٹا مثبت نمونہ ہے، ہر مہینے شہر کے مختلف اضلاع کی سائٹس سے ماحولیاتی نمونے اکٹھے کیے جاتے ہیں، اس سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 8 کیسز سامنے آچکے ہیں۔