LIVE

اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی حراست کا فیصلہ من مانی قرار

ویب ڈیسک
July 02, 2024
 

فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاملے کا مناسب حل بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی، اُنہیں تلافی کا حق دینا اور اُن کی حراست کی غیر جانبدار تحقیقات کرانا ہے۔

اقوام متحدہ ورکنگ گروپ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی پریشانیاں، اُن کے اور تحریک انصاف کے خلاف جبر و زیادتی کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2024 کے عام انتخابات سے پہلے عمران خان کی پارٹی کے لوگوں کو گرفتار کیا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اُن کی سیاسی ریلیوں کو روکا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ الیکشن میں بڑے پیمانے میں فراڈ ہوا اور درجنوں پارلیمانی نشستیں چوری کی گئیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدموں میں کئی قانونی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا حوالہ دیا۔