LIVE

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشقیں

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

فوٹو: فائل

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشقیں کی گئیں۔ 

مشقوں میں رینجرز،جیل پولیس اورپنجاب پولیس کے اہلکار شریک ہوئے۔ مشقوں کے دوران جیل میں ہنگامی سائرن بجائے گئے۔

اس کے علاوہ فرضی دہشتگردوں کی گرفتاری اورمنتقلی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ 

جیل حکام کے مطابق مشقوں کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری تیار رہنا ہے۔