LIVE

پاکستان کے حسنین اختر نے ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

فیضان لاکھانی
July 02, 2024
 

پاکستان نے دوسری مرتبہ ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیتی ہے— اسکرین گریب 

پاکستان کے حسنین اختر نے سعودی عرب میں جاری ایشین انڈر  21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ 

محمد حسنین اختر نے فائنل میں ہم وطن اور  دفاعی چیمپئن احسن رمضان کو شکست دی۔ 

بیسٹ آف سیون فریمز پر مشتمل فائنل حسنین نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے جیتا، پاکستان نے دوسری مرتبہ ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیتی ہے۔ 

گزشتہ برس ایران میں ہونے والی چیمپئن شپ میں احسن رمضان نے ایران کے میلاد پورالی کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔