LIVE

پنالٹی کِک ضائع ہونے پر کرسٹیانو رونالڈو کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے

ویب ڈیسک
July 02, 2024
 

پرتگال اور سلووینیا کے میچ میں پنالٹی کِک ضائع ہونے پرکرسٹیانو رونالڈو کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تاہم جب میچ ختم ہوا تو کپتان سمیت تمام پرتگالی خوشی سے جھومنے لگے۔ 

یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال نے سلووینیا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر3-0 سے ہرا دیا۔

 مقررہ اور اضافی وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، کرسٹیانو رونالڈو نے اضافی وقت میں پنالٹی کِک مس بھی کی۔ 

بعدازاں شوٹ آوٹ میں رونالڈو نے گول بنایا جبکہ پرتگال کے گول کیپر حریف ٹیم کی 3 پینلٹیز  روک کر ہیرو بن گئے۔