LIVE

کراچی: گاڑی تحویل میں لینے پر تلخ کلامی پولیس اور وکلا میں جھگڑے کا سبب بن گئی

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں گلستان جوہر تھانے میں وکیل اور ایس ایچ او کے درمیان گاڑی تحویل میں لینے پر ہونے والی تلخ کلامی پولیس اور وکلا میں جھگڑے کا سبب بن گئی۔

گلستان جوہر تھانے میں پولیس اور وکلاء کے درمیان جھگڑا ہوا اور نوبت ہاتھا پائی اور ڈنڈوں کے استعمال تک پہنچ گئی، جھگڑے میں پولیس اہلکار اور وکیل دونوں زخمی ہوئے وکلا نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔

وکیل عبدالقادر نے بتایا کہ وہ کورٹ آرڈر پر گاڑی ریلیز کرانے آیا تھا، جس پر ایس ایچ او نے مجھ پر تشدد کیا، انگلی توڑ دی، سر پر بھی چوٹ آئی ہے۔

جنرل سیکریٹری کراچی بار اختیار چنا نے کہا کہ وکیل عبد القادر راجپر کلائنٹ کی گاڑی ریلیز کرانے آیا تو ایس ایچ او نے تفتیشی افسر کو منع کردیا، وکیل کو لاک اپ کرکے تشدد کیا گیا بعد میں آنے والے وکلا پر بھی تشدد کیا۔

صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا تھا کہ وکلا کے احتجاج کے بعد ایس ایچ او گلستان جوہر راجہ تنویر کو معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یس ایچ سمیت 15 اہلکاروں کوپر دائر ایف آئی آر میں دہشتگردی، اقدام قتل، تشدد اور دیگر دفعات کے شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے فائرنگ بھی کی، پولیس تشدد سے 5 سے 6 وکلا زخمی ہوئے۔

ترجمان ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ ابتدائی انکوائری میں ایس ایچ او کے خلاف ثبوت سامنے آئے ہیں۔