LIVE

کندھ کوٹ: کچے میں ڈاکوؤں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

ددڑ چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پوسٹ پر موجود 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے: پولیس/ فائل فوٹو

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے میں ددڑ چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پوسٹ پر موجود 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کی طرف فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد علاقے میں بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ علاقے میں نفری کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حملے کی مذمت کی اور آئی جی کو واقعے کی تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔