LIVE

کراچی میٹرک بورڈ کا کارنامہ، 1988 میں میٹرک فیل امیدوار 2024 میں پاس

رانا جاوید
July 03, 2024
 

فیل طلبا کو سیکرٹری میٹرک نوید گجر کے دستخط سے ڈگری جاری کی گئی—فوٹو: فائل

کراچی میں 1988 میں میٹرک میں فیل امیدوار کو 2024 میں پاس کردیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق طالب علم میٹرک بورڈ کے ریکارڈ میں فیل ہے مگر ڈگری میں پاس ہے۔

فیل طالب علم کو سیکرٹری میٹرک بورڈ نوید گجر کے دستخط سے ڈگری جاری کی گئی۔

اس حوالے سے سیکرٹری میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ امیدوار کو میٹرک پاس کا جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا، اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔