LIVE

کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق، ملزم 4 روز بعد گرفتار

ویب ڈیسک
July 04, 2024
 

ملزم کی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوا اور دورانِ علاج انتقال کرگیا تھا: پولیس/ فائل فوٹو 

کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ سے 10 سالہ بچے کو قتل  کرنے والے  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ  تین ہٹی لال مسجد کے قریب پیش آیا  تھا، ملزم 30جون کو شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کررہا تھا جس دوران ملزم کی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوا اور دورانِ علاج انتقال کرگیا تھا۔

پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کے4 روز بعد اب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیوکراچی سیکٹر 5 جے اور نارتھ ناظم آباد میں اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کی شناخت قرۃالعین اور حسنین کے ناموں سے ہوئی۔

ادھر  کارساز کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکار شہزاد کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی اہلکار شہید چوہدری  اسلم کی فیملی کی سکیورٹی پر تعینات ہے اور ہاؤسنگ سوسائٹی سے باہر دوائی لینے کے لیے نکلا تھا۔