LIVE

آن لائن نکاح کرنیوالی لڑکی کو والد اور سسر نے قتل کردیا، ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
July 04, 2024
 

لڑکی نے 29 جون کو آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کیا تھا، اس نکاح سے باپ اور سُسر دونوں ہی ناراض تھے: پولیس/ فائل فوٹو

حافظ آباد: پسند کی شادی کرنے والی 20 سال کی لڑکی کے قتل کے الزام میں والدین اور سسر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے 29 جون کو آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کیا تھا،  اس نکاح سے باپ اور سُسر دونوں ہی ناراض تھے۔

پولیس نے بتایا کے ناراض والدین اور سسر نے لڑکی کو قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا.

پولیس کا کہنا ہےکہ  ملزمان کو گرفتار کرلیا اور انہیں آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔