LIVE

برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ

ویب ڈیسک
July 04, 2024
 

برطانوی عام انتخابات میں تقریباً 5 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہوں گے: فائل فوٹو

لندن: برطانیہ میں قبل از وقت عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

برطانوی عام انتخابات میں  پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک ہوگی جو  پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 سے رات2 بجے تک بنتا ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق ووٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد ایگزٹ پول کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور پولنگ ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد نتائج آنے شروع ہوجائیں گے جب کہ برطانیہ میں جمعہ کی صبح تک زیادہ تر حلقوں کے نتائج آجائیں گے۔

پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کیلئے اپوزیشن کی لیبر پارٹی، حکمران کنزریٹو پارٹی، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، اسکاٹش نیشنل پارٹی، ریفارمز اور دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں 4500 سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ  ہے۔

انتخابات میں برٹش پاکستانی امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں، گزشتہ انتخابات میں 15 برٹش پاکستانی الیکشن میں کامیاب ہو کر پارلیمنٹ کا حصہ بنے تھے۔

کل 650 نشستوں میں سے 533 انگلینڈ، 59 اسکاٹ لینڈ، 40 ویلز اور 18 نشستیں شمالی آئرلینڈ کی ہیں۔

عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کےلیےکسی بھی جماعت کو 326 نشستیں جیتنا لازم ہے۔