LIVE

بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ویب ڈیسک
April 03, 2021
 

تین ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی۔

ڈھاکا میں جاری تین ملکی بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ 

بدر منیر نے 27 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ معین اسلم نے 33 اور نثار اسلم نے 30 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بلائنڈ ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی اور اسے 58 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

گرین شرٹس کی جانب سے انیس جاوید، شاہ زیب او ر ساجد نواز نےدو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔