LIVE

امریکا: 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا اعلان

ویب ڈیسک
April 07, 2021
 

امریکی صدر نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کےلیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد 19 اپریل سے و یکسین لگواسکیں گے، ہمارا ویکسین پروگرام کامیابی سےآگے بڑھ رہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا 150 ملین خوراکوں کا انتظام کرنے اور 62 ملین افرادکو ویکسین لگانے والا پہلا ملک ہے۔ 

امریکا میں اس سے پہلے 18 سال سے زائدعمرکے افراد کی ویکسی نیشن کی تاریخ یکم مئی مقررکی گئی تھی۔