LIVE

فلپائن: لاک ڈاؤن توڑنے پر پولیس کی سزا سے شہری انتقال کرگیا

ویب ڈیسک
April 07, 2021
 

فلپائن میں کورونا قوانین توڑنے والا شہری پولیس کی سزا کے باعث انتقال کرگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فلپائن میں رات کے لاک ڈاؤن کے دوران شہری پانی کی بوتل لینے کے لیے گھر سے نکلا تھا جس پر پولیس نے لاک ڈاؤن توڑنے کی وجہ سے اسے سزا دی۔

پولیس نے شہری سے 300 اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے جس سے شہری مشقت برداشت نہ کرسکا اور دل پر دباؤ پڑنے سے انتقال کردیا۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ 100 پش اپس پورے نہ ہونے پر شہری سے مزید 200 بار اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے گئے جب کہ 28سالہ شخص سزا بھگتنے کے بعد بمشکل چل کر گھر پہنچا اور دوسرے دن دم توڑ گیا۔