LIVE

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا میچ آج ہو گا

ویب ڈیسک
April 10, 2021
 

فوٹو: فائل

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 5 بجے شروع ہو گا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو دو ایک سے شکست دی تھی۔