LIVE

البانیہ کی مسجد میں چاقو حملے سے 5 نمازی زخمی ہوگئے

ویب ڈیسک
April 19, 2021
 

فوٹو: فائل

مشرقی یورپ کے ملک البانیہ کی مسجد میں چاقو حملے سے 5 نمازی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چاقو سے مسلح شخص نے ترانا کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران نمازیوں پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق 34 سالہ حملہ آور کو حملے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا۔

حملہ آور پولیس کو مارچ میں کیے گئے ایک اور چاقو حملے میں بھی مطلوب تھا۔

زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔