LIVE

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
April 20, 2021
 

فوٹو: فائل

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ 

10 گرام سونے کی قدر 600 روپےکم ہوکر 88 ہزار 820 روپے ہے۔

  صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ  میں سونے کی قدر چار ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 773 ڈالر فی اونس ہے۔