LIVE

پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل ہوگا

ویب ڈیسک
April 20, 2021
 

ہرارے میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے شان ولیمز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی— فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہرارے میں ہوگا جبکہ  ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے۔

ہرارے میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے شان ولیمز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

ذرائع کے مطابق سیریز میں پاکستان ٹیم منیجمنٹ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ بینچ اسٹرنتھ کو بھی موقع دینا چاہتی ہے، اس پلان کے تحت وسیم جونئیر اور دانش عزیز کو بھی چانس ملنے کی توقع ہے۔

شاہین آفریدی، محمد رضوان اور حسن علی کو بھی کسی میچ میں آرام کروایا جا سکتا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے دوپہر شروع ہوگا جبکہ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔