LIVE

کورونا: کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی 23 مئی تک بند

ویب ڈیسک
April 21, 2021
 

فائل فوٹو

کوئٹہ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بیوٹمز یونیورسٹی بند کردی گئی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی 23مئی تک بند کردی گئی ہے اور اس دوران تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

یونیورسٹی کے زیر انتظام فائنل امتحانات 24 مئی سے شروع ہوں گے  جب کہ یونیورسٹی کے انتظامی دفاتر 30 اپریل تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔