LIVE

ملک میں تشویشناک مریضوں کی تعداد گذشتہ جون کی نسبت 30 فیصد زائد ہے، اسد عمر

ویب ڈیسک
April 24, 2021
 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں تشویش ناک مریضوں کی تعداد گذشتہ برس جون کی نسبت 30 فیصد زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں ، امید ہے نتائج اچھے آئیں گے ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کل سے 60 سے 64 سال تک کی عمر کے افراد کے لیے واک اِن ویکسی نیشن شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔