وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول وزیراعظم کے بغض میں زراعت سےمتعلق منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں۔
اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کسانوں کو گندم کی فصل پر تقریباً 500 ارب روپے زیادہ ملنے کا اندازہ ہے ، اس سال گندم کی پیداوار ریکارڈ 28 ملین ٹن سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم کی 2 ہزار روپے من قیمت اپنے ''کھانچے'' کے لیے مقرر کی گئی ، محکمہ خوراک سندھ کسان سے 150 روپے فی بوری باردانہ وصول کر رہا ہے ، 150 روپے فی بوری باردانہ کا پیسہ آپ کی جیب میں جائے گا۔