24 اپریل ، 2021
شام کے ساحل کے قریب ایران کے ایک آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی تاہم ہنگامی طور پر آگ کو بجھا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطانق آئل ٹینکر میں لبنان کے پانیوں کی سمت سےڈرون حملہ کیا گیا۔
اس حوالے سے ایران کی جانب سے فی الحال کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔