25 اپریل ، 2021
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری قوم کیلئے آزمائش بن گئی۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھاکہ بیروزگاری نے گھر گھر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، ملک میں مارکیٹیں بند اورترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی سیکٹرز میں نوکریاں نہیں، تاجر اور چھوٹے دکاندار رو رہے ہیں لیکن حکمرانوں میں احساس نام کی کوئی چیز نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں بھی لوگ لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے ہو کر راشن خریدنے پر مجبور ہیں، حکمران کھوکھلے نعرے لگانا بند کر دیں اور عوام نااہل حکمرانوں کا بائیکاٹ کریں۔
سراج الحق کا کہنا تھاکہ مافیاز کو جیلوں میں بھیجنے کی بجائے ڈھکے چھپے سرپرستی کی جا رہی ہے۔