25 اپریل ، 2021
حیدرآباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث جامعات میں فزیکل تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔
ترجمان سندھ یونیورسٹی کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو میں فزیکل تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں ہیں جبکہ فزیکل ایجوکیشن 26 اپریل سے 17 مئی تک معطل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق تمام شعبوں کی آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی جبکہ ایک ماہ بعد کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کلاسزشروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں بھی فزیکل تعلیمی سرگرمیاں روک دی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اپریل سے 20 مئی تک یونیورسٹی اوراس سے ملحقہ کالجز بند رہیں گے، تمام امتحانات معطل کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آن لائن امتحانات لینے کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا۔