پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ارکان کی زمبابوے سے وطن واپسی کل شروع ہوگی۔
زمبابوے سے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے10کھلاڑی وطن واپس آئیں گے جب کہ باقی کھلاڑی ٹیسٹ کھیلنےکے لیے وہیں رک گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے،قومی اسکواڈ نے ہرارے میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
خیال رہےکہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا، پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
تمام میچ براہ راست جیو سوپر پر دیکھے جاسکتے ہیں۔