LIVE

کئی سپرہٹ بھارتی فلموں کے ہدایتکار کورونا کے باعث انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
April 27, 2021
 

تھامیرہ نے 2010 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور مختصر کیرئیر میں کئی سپرہٹ فلمیں دیں— فوٹو:فائل 

بھارت کی مقامی تامل فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار تھامیرہ کورونا کے باعث چنئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ ہدایتکار تھامیرہ کا اصلی نام شیخ داؤد تھا اورگزشتہ دنوں ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

ہدایتکار کورونا کی تشخیص کے بعد چنئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، کچھ دن قبل ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا تھا لیکن کورونا کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں نے صحت کے مسائل لاحق کردیے تھے۔

تھامیرہ آج صبح چنئی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے اور نامور شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تھامیرہ نے 2010 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور مختصر کیرئیر میں کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔