27 اپریل ، 2021
فیصل آباد میں کم عمرلڑکوں کی سرعام ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق کم عمر لڑکوں کی جانب سے بازار میں کھڑے ہو کر ہوائی فائرنگ کا واقعہ منصور آباد کے علاقے میں تین روز قبل پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دو ملزمان کو شناخت کرلیا ہے جبکہ 2 نامزد ملزمان سمیت پانچ افراد کے خلاف تھانہ منصور آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔