27 اپریل ، 2021
پاکستان کی ایوان بالا (سینیٹ) کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی نے جسٹس قاضی فائر عیسٰی کیس کے فیصلے پر صدر مملکت عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ جسٹس قاضی فائرعیسیٰ کیس میں مختصر فیصلہ آزادی عدلیہ کیلئے مثبت ہے اور مختصر فیصلے میں ایگزیکٹو کی بدنیتی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد اور حق بجانب عدلیہ کی کردارکشی کرنے اور بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، صدر مملکت نے ریفرنس دائر کیا جس کو سپریم کورٹ نے بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ صدر مملکت نے اعلیٰ عدلیہ کو متنازع بنانے کیلئے ایسا کیا، صدر مملکت نے یہ ریفرنس اپنی جماعت کا سیاسی ایجنڈا پورا کرنے کیلئے کیا۔
رضا ربانی نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔اعلٰی عدلیہ کو متنازع بنانے کیلئے ایسا کیا، وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں