LIVE

آئی پی ایل میں شریک کھلاڑی وطن واپسی کے انتظامات خود کریں، آسٹریلوی وزیراعظم

ویب ڈیسک
April 27, 2021
 

بھارت میں کورونا وائرس کی تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر آسٹریلیا نے بھارت سے فلائٹ آپریشن 15 مئی تک بند کردیا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں کھلاڑی انفرادی حیثیت میں شریک ہیں ، اس لیے وہ وطن واپسی کے انتظامات خود کریں۔

ممبئی انڈینز سے کھیلنے والے کرس لین نے کرکٹ آسٹریلیا سے آئی پی ایل کے اختتام پر کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے انتظامات کرنے کی درخواست کی تھی۔

تین آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو ٹائی، کین رچرڈسن اور ایڈم زیمپا آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔