29 اپریل ، 2021
جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برلن ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر ہمارے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کے لیے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔
ملاقات میں افغانستان سے امریکی افواج کےانخلا کے اعلان کے بعد پیدا صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔