LIVE

ٹی ایل پی کالعدم ہوچکی، حکومت اور عمران خان ان فیصلوں پر قائم ہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک
April 30, 2021
 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کالعدم ہوچکی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ٹی ایل پی کو  تحلیل کا کوئی پروگرام ترک نہیں کیا، حکومت اور عمران خان ان دونوں فیصلوں پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرا‏عظم کی ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سرینڈر نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک لبیک پاکستان پر حکومت کی جانب سے پابندی لگائی گئی تھی تاہم اب ٹی ایل پی نے پابندی ہٹانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔