LIVE

برطانوی وزیراعظم کے فلیٹ کی تزئین و آرائش، اخراجات کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
April 30, 2021
 

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ڈاؤننگ اسٹریٹ میں فلیٹ کی تزئین و آرائش مہنگی پڑگئی۔

برطانوی الیکٹورل کمیشن نے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں فلیٹ کی تزئین و آرائش کے اخراجات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب بورس جانسن کےکنڈکٹ کے خلاف پارلیمانی کمیشن برائے اسٹینڈرڈ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست سینیئر لیبررکن پارلیمنٹ مارگریٹ ہوج نے جمع کروائی جس میں کہا گیا الزام عائد کیا گیا ہے کہ بورس جانسن نے مستقل غیراخلاقی رویہ اپنا رکھا ہے،  جانسن تحائف سے متعلق ایمانداری اورشفافیت ثابت کرنےمیں ناکام رہے۔

مارگریٹ ہوج کے مطابق اقربا پروری اورقانون کی خلاف ورزی پروزیراعظم سےتحقیقات ہونی چاہیئیں۔

اس حوالے سے سربراہ پارلیمانی کمیشن کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی تصدیق یا تردید اگلے ہفتے لوکل الیکشنز تک نہیں کریں گے۔