LIVE

ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال شاندار کار فروخت کیلیے پیش، قیمت کیا ہے ؟

ویب ڈیسک
May 01, 2021
 

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے زیر استعمال رہنےوالی شاندار کار فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سبز رنگ کی بینٹلے کار 2013 سے سے 2015 کے درمیان ملکہ کے زیر استعمال رہی ہے اور اسے لندن میں ہی چلایا گیا ہے۔

 ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال رہنے کی وجہ سے کار کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار پاؤنڈز  یعنی تقریباً 3 کروڑ 82 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

کار کی خریدو فروخت کرنے والے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ہر طرح سے بہترین ہے اور اسے خریدنے والا ایسا ہونا چاہیے جو قیمتی گاڑیوں کی حفاظت کرنا جانتا ہو۔