LIVE

حشام نے شرمیلا فاروقی کو شادی کے لیے کیسے پروپوز کیا؟

ویب ڈیسک
May 02, 2021
 

فوٹوفائل

پاکستان پیپلز  پارٹی کی رہنما اور  رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے شوہر حشام ریاض شیخ نے انھیں پروپوز اور شادی کے لیے منائے جانے سے متعلق کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی شوہر حشام کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، دوران شو میزبان ندا یاسر کے سوال پر حشام ریاض شیخ نے بتایا کہ شادی کے لیے شرمیلا کو منانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا جتنا کہ ارد گرد موجود لوگوں کو منانا مسئلہ تھا۔

حشام ریاض کے مطابق شرمیلا تو ان سے شادی کے لیے پہلے دن سے ہی راضی تھیں جبکہ شادی کے لیے والدین بھی راضی تھے۔

حشام نے بتایا کہ انھوں نے شرمیلا کو 12 فروری 2011 کو پروپوز کیا اور شرمیلا کو پروپوز کرنے میں ان کی والدہ نے ان کی پوری مدد کی، حتیٰ کہ شرمیلا کو پروپوز کرتے وقت جو تحفہ  دیا وہ بھی والدہ کا خریدا ہوا تھا۔

فوٹوفائل

حشام کے مطابق انھوں نے شرمیلا کو پروپوز کرنے سے قبل پی پی رہنما کی والدہ سے اجازت طلب کی اور کہا کہ ’میں آپ کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، ا س کے بعد شرمیلا کو پروپوز کیا۔

دوران شو شرمیلا فاروقی نے مزید بتایا کہ ہم دونوں نے شادی کے لیے والدین سے پہلے باقاعدہ بات کی۔

شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ پروپوزل سے قبل وہ حشام سے دو تین بار ہی ملی تھیں، ایک ملاقات زرداری ہاؤس میں اور  دوسری اسلام آباد میں ہوئی تھی جس کے بعد حشام نے انھیں پروپوز کر دیا تھا۔

پی پی رہنما نے مزید بتایا کہ حشام نے انھیں میریٹ کے ایک روم میں جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے پروپوز کیا، حشام نے پروپوز کرنے کے لیے شرمیلا کا استقبال پھول، کارڈز  اور گانے سے کیا۔

خیال رہے کہ شرمیلا فاروقی  حشام شیخ  کے ہمراہ مارچ 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔