LIVE

پشاور میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

ویب ڈیسک
May 02, 2021
 

فوٹو: فائل

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق پانچوں بچے لڑکے ہیں اور خاتون کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام بچے اور ماں صحت مند ہیں، سب کی خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔