LIVE

ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب

ویب ڈیسک
May 05, 2021
 

ڈاکٹر شمشاد اختر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر کے بعد پہلی چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اعزاز بھی مل گیا۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں سال 19 اپریل ای جی ایم میں سات شیئرہولڈرز ڈائریکٹر اور تین آزاد ڈائریکٹر کی تقرری کے ساتھ نیا بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

نئے بورڈ نے اپنے چار مئی اجلاس میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو نو تشکیل بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔  

ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی پہلی خاتون چیئرپرسن ہیں، یوں ڈاکٹر شمشاد اختر کواسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر کے بعد پہلی چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اعزاز بھی مل گیا۔