Geo News
Geo News

Time 06 مئی ، 2021
دنیا

شہزادہ ولیم اور کیٹ یوٹیوبر بن گئے، اپنا چینل متعارف کرادیا

فوٹو: اسکرین گریب

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ  مڈلٹن نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا ہے۔

شاہی جوڑے نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو بھی اپ لوڈکردی ہے جن میں ان کے یادگار لمحات کی جھلکیاں ہیں۔

یوٹیوب چینل کا نام 'دا ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج' ہے اور چندگھنٹوں میں ہی اسے 78 ہزار سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں جب کہ یہ چینل یوٹیوب انتظامیہ نے ویری فائی(تصدیق)  بھی کردیا ہے۔

صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں شاہی جوڑے کو خوش آمدید کیا جارہا ہے اور مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔